Qasim Ali Shah Quotes in Urdu • جس کی اپنی خودی بیدار نہیں ہو ئی وہ خودی کا درس کیا دے گا؟

Muhammad Adeel Roshan
0

  جس کی اپنی خودی بیدار نہیں ہو ئی وہ خودی کا درس کیا دے گا؟

جس کی اپنی خودی بیدار نہیں ہو ئی وہ خودی کا درس کیا دے گا؟


Qasim Ali Shah Quotes in Urdu from Book 'Zara Nam Ho'


انسان کو اپنی اصلی چہرے کی شناخت کے لیے بھی ایک لمبا سفر درکار ہوتا ہے۔


اللہ کریم کا بڑا کرم یہ ہے کہ آپ کا باطن سب پہ آشکار نہیں ، ورنہ آپ شرم سے ہی نفسیاتی مریض بن جاتے۔


کبھی کبھار اپنی ذات کے لیے بھی مفتی بن جائیں بہت سے مفتیوں کے فتویٰ سے بچ جائیں گے۔


مجلس میں اچھا بننے والا اور تنہائی میں برا سوچنے والا منافق ہے۔


اللہ سے دعا کریں کہ آپ کو برا اور منفی سوچنے کی عادت سے نجات دے، یہ اللہ کا کرم ہے کہ آپ کو تھکا دینے والی سو چ سے چھٹکارا مل جا ئے۔


فا ئدہ تو فائدہ ، لوگ لا شعوری طور پر اپنے نقصان کے لیے خوب محنت کررہے ہوتے ہیں۔


بہت سے لوگ چڑیا کے شکار والی بندوق سے شیر کا شکار کرنے کوشش کر رہے ہوتے ہیں اور شیر اُن کو

 کھا جاتا ہے۔


جن کا اندر، مضبوط ہو ، باہر کے طوفان اُن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔


شا ہین کو پرواز کے لیے پَر چا ہئیں اور ہمارا تعلیمی نظام شا ہینوں کے پَر کاٹنے میں مصروف ہے۔


جو وقت گزر گیا ، اس کو یاد کرکے کچھ اُصول بنا لیں، جو وقت باقی رہ گیا ہے ،وہ بہتر ہو جا ئے گا۔


شوق کے راستے میں رات اور دن گزرنے کا احساس ختم ہو جاتا ہے، شوق وقت کی قید سے آزاد کرنے

 والی بہت بڑی طاقت ہے۔


جو آپ کے آنسوؤں کی قدر نہیں جانتا اس کے لیے رونا چھوڑ دیں۔


کائنات کے سب سے بڑے سخی پر یقین آپ کو سخی بنا دیتا ہے۔


اس درخت کو کبھی مت کاٹیں جس سے لوگ چھاؤ لے رہےہوں۔


غربت ختم ہوجائے، مگر احساسِ غربت ختم نہ ہو تو یہ علامت ہے کہ آپ ڈویلپ نہیں ہوئے۔


رکاوٹ نہ بننے والے کو رکاوٹوں کا سامنا کم ہی کرنا پڑتا ہے ۔اگر کبھی کرنا پڑ بھی جائے تو رکاوٹیں اس کی

 عظمت کا ذریعہ ہی بنتی ہیں۔


آپ کا رجحان بدل جا ئے تو آپ کی قسمت بدل جاتی ہے۔


کبھی سوچئے! چلے کہاں سے تھے اور پہنچ کہاں گئے۔پھر شکر ادا کیجیے۔


جس کی اپنی "خودی " بیدار نہیں ہو ئی وہ خودی کا درس کیا دے گا؟



Roshan Quotes Official YouTube Channel Link

Post a Comment

0Comments

Available Life Quotes, Love Quotes, Positive Quotes, Success Quotes, Daily Quotes, Famous Quotes Friendship Quotes Wisdom Quotes All in one in Urdu - Muhammad Adeel Roshan
- Motivational quotes
- Inspirational quotes
- Urdu quotes
- Fear of failure
- Self-doubt
- Positive thinking
- Self-confidence
- Overcoming challenges
- Life lessons

Post a Comment (0)